ارون دھتی رائے نے بھارتی دانشوروں کو جھنجھوڑ ڈالا
بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے، وہ انتہائی شرمناک ہے، ان حالات میں’میرا بھارت مہان‘ کہنے سے قاصر ہوں۔
ارون دھتی رائے نے اپنے تازہ بیان کے ذریعے بھارتی دانشوروں کو جھنجھوڑ ڈالا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون مصنفہ نے کشمیر کے لیے آواز بلند کرنے اور بھارتی مظالم کی مخالفت کا مطالبہ کیا۔
ارون دھتی رائے نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بہت کم صحافیوں نے کشمیر کے حالات کی صحیح ترجمانی کی ہے۔
بھارتی مصنفہ نے ہندو انتہا پسندوں کے بڑھتے اثر رسوخ کے پیش نظر یہ خیالات بھی پیش کیا کہ بھارت کو نئی تحریک اور نئے میڈیا کی ضرورت ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)