Who is Burhan Wani برہان مظفر وانی کون تھا؟
برہان مظفر وانی کون تھا؟
برہان مظفروانی ترال کے شریف آباد گاؤں کا رہنے والا تھا اور اسکے سر پر ہندوستانی پولیس نے دس لاکھ کا انعام رکھا تھا۔21 سالہ برہان کشمیر میں جدوجہد آزادی کو نئی جہت دینے والا سمجھا جاتا رہا تھا اسی لئے پولیس کو بھی انتہائی مطلوب تھا۔پچھلے سال اپنے بڑے بھائی کی فوج کے ذریعے ہوئی ہلاکت کے بعد برہان کا کردار اچانک خطرناک رخ اختیار کر گیا اور اس نے سوشل میڈیا کا سہارا لیکر پہلی بار کشمیر کی تحریک آزادی کو نیا رخ دیا۔اسکے ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے لگے ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے اسکی اپیل پر جنوبی کشمیر میں سینکڑوں نوجوان جنگجوؤں کی صف میں شامل ہوئے ۔برہان کے والد مظفر احمد وانی مقامی ہائر سکنڈری سکول میں پرنسل ہیں۔پچھلے سال چودہ اپریل کو برہان کے بڑے بھائی خالد مظفر کملہ جنگل میں فوج کے ہاتھوں شہید ہوا۔خالد مظفر پوسٹ گریجویٹ طالب علم تھا اور وہ برہان سے ملنے کےلئے اپنے دو دوستوں کے ہمراہ گیا تھا ۔
برہان مظفر وانی ایک ہونہار طالب علم تھا جس نے ہندوستانی فوجیوں کے مظالم کے خلاف صرف 15 سال کی عمر میں ہتھیار اٹھائے۔برہان وانی کے والد مظفر وانی نے گذشتہ سال ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ صرف اس لیے عسکریت پسند نہیں بنا تھا کہ اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اس نے اس لیے ہتھیار اٹھائے کہ اس نے ہندوستانی فوج کو دیگر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا ہندوستان سے آزادی حاصل کرنا صرف اس کا ہی نصب العین نہیں تھا بلکہ یہ ہر کشمیری کا مطالبہ ہے، یہاں تک کہ میرا بھی۔ایک سال قبل حزب المجاہدین کے 21 سالہ کمانڈر برہان مظفر وانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو ہندوستان قبضے کے خلاف مسلح جدوجہد کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی۔
یہ پہلا موقع تھا کہ کشمیر کی کسی عسکری تنظیم کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوجوانوں کو عسکری کارروائیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی۔ کشمیری نوجوانوں کے نزدیک برہان وانی حریت پسند اورایک ہیرو تھے، جبکہ ہندوستانی فورسز کا دعویٰ تھا کہ وہ ریاست میں ہونے والے متعدد حملوں میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ برہان مظفر وانی کے بھائی محمد خالد وانی کو گزشتہ سال 14 اپریل 2015 کو ہندوستانی فوج نے ترال کے علاقے میں ایک 'جعلی مقابلے' میں ہلاک کر دیا تھا، خالد حسین ایم ایس کے طالب علم تھے ان کے ہمراہ ان کے ایک دوست بھی ہلاک ہوئے تھے۔ برہان مظفر وانی کے والد مظفر احمد وانی کا کہنا تھا کہ خالد گھر سے اسی وقت گیا تھا، اس کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا گیا۔
ہندوستانی فوج کی جانب سے حزب المجاہدین کے 21 سالہ کمانڈر کی کسی بھی قسم کی اطلاع دینے والے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ حزب المجاہدین دیگر کشمیری عسکریت پسند تنظیموں کی طرح ہندوستان کے مظالم کے خلاف مسلح جدوجہد کررہی ہے۔ برہان مظفر وانی کی شہادت کی خبر پوری ریاست میں بہت تیزی سے پھیلی جبکہ نوجوانوں کی جانب سے شدید رد عمل بھی دیکھنے میں آٓیا۔
کشمیری نوجوانوں کی جانب سے فورسز پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ ہندوستانی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔3روز کے دوران احتجاج میں 31 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 400سے زائد زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
Kashmiri Old Man shouting Pro Freedom slogans
Kashmiri Old Man Moulvi Barkati shouting Pro Freedom slogans and youth loudly answer with Jazba. Jiss Qom main aise Bahdur Burhey hon us Qom ko koi Shakhst nahi de sakta.
Subscribe to:
Posts (Atom)