Showing posts with label kashmir freedom. Show all posts
Showing posts with label kashmir freedom. Show all posts

کشمیر سے روح کا رشتہ ہے

اے لفظوں کی فنکار سنو! کچھ اچھا کیوں نہیں لکھتی ہو؟
کیوں درد بھرا ہے لفظوں میں اور
قلم سے بین کراتی ہو۔۔۔
کچھ اچھا کیوں نہیں لکھتی ہو؟
ہر غزل میں وادی جلتی ہے
ہر نظم میں بیٹے مرتے ہیں
ہر سطر میں ماں رلاتی ہو ۔۔۔
کچھ اچھا کیوں نہیں لکھتی ہو؟
اے حرفوں کی فنکار سنو! کوئی پیارا قصہ لکھو ناں!
اس قصے کی پہنائی میں
اک راجا ہو، اک رانی ہو
کوئی پچھلی پریم کہانی ہو
کیوں لکھتی ہو اس بیوہ پر؟
جو ہر دستک پہ ڈرتی ہے
اور رو رو آہیں بھرتی ہے
تم اچھا کیوں نہیں لکھتی ہو؟
کشمیر سے اب کیا رشتہ ہے
کیوں شہہ رگ کہتی پھرتی ہو
وہ کٹ بھی گیا تم زندہ ہو
کیوں جھوٹی باتیں کرتی ہو۔۔۔
کچھ اچھا کیوں نہیں لکھتی ہو؟؟
چلو آو تمھیں بتلاتی ہوں کہ کچھ اچھا کیوں نہیں لکھتی ہوں۔۔۔
کشمیر سے روح کا رشتہ ہے
اور مائیں ساری سانجھی ہیں
وہاں رات کی ناگن ڈستی رہے
میں دن کا اجالا لکھتی رہوں
یہ زیب مجھے کب دیتا ہے؟
میں سچے جزبے لکھتی ہوں
ہر جزبہ سچا ہوتا ہے
اور
"سچ کب اچھا ہوتا"؟

‏کشمیری بچوں کی آنکھوں کو بھارتی بیلٹ گنز سے بچایا جائے

‏کشمیری بچوں کی آنکھوں کو بھارتی بیلٹ گنز سے بچایا جائے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ایک غیر ملکی خاتون کا عالمی طاقتوں سے مطالبہ۔

Mashal Malik video message on 5th August 2020


کشمیریوں کا یو این کے نام پیغام

نہ آواز ہوئی، نہ تماشہ ہوا،
بڑی خاموشی سے ٹوٹ گیا،
اِک بھروسہ جو تجھ پہ تھا
کشمیریوں کا یو این کے نام پیغام


Times Square! Kashmir you are not alone and never forgotten for a minute

Times Square! Kashmir you are not alone and never forgotten for a minute.

Kashmir is in Curfew


Knock Knock U.N!!!
Its been 27 days since Kashmir is in Curfew.
No food، water، medicine school & internet in the valley!!

Where are you!! 😓


اور میں لاجواب ہو گیا - Hamid Mir Column on Kashmir Freedom Movement



اور میں لاجواب ہو گیا

دریائے پونچھ کے کنارے واقع اس خوبصورت گائوں کا نام مدارپور تھا۔ ہجیرہ سے تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کی طرف جاتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب اس گائوں کے مکین کئی دنوں سے اپنے گھروں میں محصور ہیں کیونکہ بھارتی فوج اس گائوں کی آبادی کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ اس علاقے میں زیادہ اونچے پہاڑ نہیں ہیں۔ چھوٹے چھوٹے پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھارتی فوج کے مورچے ہیں جبکہ مدارپور نیچے وادی میں ہے۔ بھارتی فوجی اکثر اوقات گائوں والوں کی مرغیوں اور بکریوں پر بھی نشانے لگاتے ہیں لیکن پانچ اگست کے بعد سے وہ انسانوں پر نشانے لگا رہے ہیں۔ اس گائوں کے قریب درختوں کی اوٹ میں علاقے کے ایک بزرگ نے مجھے بتایا کہ ہم نے 1947میں اپنے زورِ بازو سے پونچھ کے اس علاقے کو آزادی دلوائی تھی، ہم سرینگر کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن بھارت کا مکار وزیراعظم پنڈت نہرو اقوام متحدہ میں پہنچ گیا اور اس نے سیز فائر کرادیا۔
یہ سیز فائر لائن بعد میں کنٹرول لائن بن گئی اور بھارت اس کنٹرول لائن کو مستقل سرحد بنانا چاہتا ہے لیکن ہم کشمیر کی تقسیم نہیں مانیں گے، ہم بہت جلد اس کنٹرول لائن کو روند دیں گے۔ قریب کھڑے نوجوانوں نے اپنے اس بزرگ کی فوری تائید کی اور کہا کہ ہم پر روزانہ فائرنگ کا مقصد یہ ہے کہ ہم خوفزدہ ہو کر اپنا علاقہ چھوڑ دیں لیکن ہم اپنے گھر اور کھیت چھوڑ کر فرار ہونے کے بجائے کنٹرول لائن کو پار کرنے کی کوشش کریں گے۔ بزرگ نے کہا کہ تتہ پانی کے قریب ایک گائوں درہ شیر خان میں بھارتی فوج نے شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کی اور میرا ایک پرانا دوست لال محمد شہید ہو گیا جس کی عمر اسی برس سے بھی زیادہ تھی، کیا دنیا کو نظر نہیں آتا کہ بھارتی فوج شادیوں پر حملے کر رہی ہے؟ یہ سن کر میں نے پوچھا کہ درہ شیر خان کتنی دور ہے؟ بزرگ نے بتایا کہ کم از کم ایک گھنٹے کی ڈرائیو ہے لیکن وہاں پہنچنا مشکل ہے کیونکہ اس گائوں کے لوگ بھی مدارپور والوں کی طرح گھروں میں محصور ہیں اور بھارتی فوج گھر سے باہر نکلنے والوں پر گولیاں چلاتی ہے۔ بزرگ نے کہا درہ شیر خان کے قریب سہڑہ میں بھارتی فوج نے ایک گرلز کالج اور چھوٹے ہاسپٹل پر گولے برسائے ہیں، آپ وہاں چلے جائیں۔ میں نے سہڑہ کا راستہ سمجھا اور اجازت لی تو بزرگ نے پوچھا کہ کیا یہ درست ہے کہ نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا جائے گا؟ میں نے اثبات میں سر ہلایا تو بزرگ نے کہا کہ ہم اس ایوارڈ کو کبھی نہیں بھولیں گے، جب ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں تو ہمارے قاتل کو ایوارڈ دیا جارہا ہے۔
تھوڑی دیر کے بعد میں دریائے پونچھ کے کنارے پر سفر کرتا ہوا ایک تنگ پل عبور کر کے سہڑہ پہنچا تو درہ شیر خان کے اسی سالہ بزرگ لال محمد کے خاندان سے ملاقات ہوئی جو کچھ زخمی بچوں کو لے کر سہڑہ آئے تھے تاکہ ان کی مرہم پٹی کی جا سکے۔ یہ چھوٹے چھوٹے بچے ایک گھر کے قریب گولہ پھٹنے سے زخمی ہوئے تھے اور جس بنیادی صحت مرکز میں انہیں مرہم پٹی کے لئے لایا گیا اس پر بھی ایک دن پہلے گولہ مارا جا چکا تھا۔ ان بچوں کے باپ نے مجھے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی اپنے گھروں میں قیدی ہیں اور ہم بھی اپنے گھروں میں قیدی ہیں۔ وہ بھی لاشیں اٹھا رہے ہیں، ہم بھی لاشیں اٹھا رہے ہیں، ان کے بچے بھی اسکولوں میں نہیں جا رہے ہیں، ہمارے بچوں کے اسکول بھی بند ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے آس پاس صرف اسکول کالج نہیں اکثر کاروباری مراکز بھی بند رہتے ہیں لیکن ہم یہاں سے نہیں بھاگیں گے ہم لڑیں گے۔
ادھر ایک ہجوم اکٹھا ہو چکا تھا۔ ایک خوبصورت نوجوان نے مجھے مخاطب کیا اور کہا: ایک بات پوچھنا تھی۔ مجھے گورنمنٹ گرلز کالج سہڑہ پہنچنے کی جلدی تھی جہاں بھارتی فوج نے گولہ مارا تھا۔ میں نے مسکرا کر نوجوان سے کہا کہ میں ذرا جلدی میں ہوں، وہ میرے ساتھ ساتھ چلنے لگا اور کہا کہ آپ نے ایران کے رہبر آیت اللہ علی خامنائی کا بیان دیکھا ہے جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے؟ میں نے کہا کہ ہاں ان کے ٹویٹ پر تو بھارتی میڈیا میں بڑا ماتم ہو رہا ہے۔ نوجوان نے کہا کہ ہمارے قاتل مودی کو متحدہ عرب امارات میں ایوارڈ دیا جا رہا ہے، کیا پاکستان کی حکومت ہمارے محسن آیت اللہ علی خامنائی کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی؟ یہ سن کر میں اچانک رک گیا۔ غور سے اس نوجوان کی طرف دیکھا۔ اس کی آنکھوں سے شعلے نکل رہے تھے۔ میں نے اپنے آپ سے پوچھا کہ اس سوال کا کیا جواب ہے؟ مجھے کوئی جواب نہ سوجھا۔ میں اس نوجوان کے ساتھ کوئی غلط بیانی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میں خاموشی سے آگے بڑھ گیا۔
سہڑہ کے گرلز کالج پر ہونے والی بمباری دیکھ کر میں مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوا اپنی گاڑی میں بیٹھ رہا تھا۔ مجھے اسلام آباد پہنچنے کی جلدی تھی تاکہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال ’’جیو نیوز‘‘ کے ذریعہ پوری دنیا تک پہنچ سکے۔ گاڑی میں بیٹھا تو علی خامنائی کے بارے میں سوال پوچھنے والا کشمیری نوجوان پھر سامنے آکھڑا ہوا اور کہنے لگا چلو علی خامنائی کو نہیں ہماری بہن ناز شاہ کو ایوارڈ دے دو جس نے مودی کو ایوارڈ دینے والوں کو ایک احتجاجی خط تو لکھ دیا۔ میں نے اس نوجوان سے کہا کہ میرے اختیار میں ہو تو آیت اللہ علی خامنائی اور ناز شاہ دونوں کو ایوارڈ دے دوں۔
یقین کیجئے کہ اس نوجوان نے مجھے بہت مغموم کردیا۔ میں کوٹلی کے راستے اسلام آباد واپس آتے ہوئے طفیل ہوشیار پوری کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ ان کا ایک سدا بہار ترانہ آج بھی کشمیریوں کی زبان پر ہے ’’اے مرد مجاہد جاگ ذرا، اب وقت شہاد ت ہے آیا‘‘۔ طفیل ہوشیاری پوری نے ایک دفعہ کہا تھا؎
اے بگڑی ہوئی قسمت کے خدائو
مجھ سے سرِ محفل ذرا نظریں تو ملائو
سچ کہنا کہ عقدہ کوئی آساں بھی کیا ہے؟
ملت کے کسی درد کا درماں بھی کیا ہے؟
رخ پھر نہ سکا گردشِ تقدیر کا اب تک
حل ہو نہ سکا مسئلہ کشمیر کا اب تک
دنیا بھر کے کشمیری اپنے کچھ بھائیوں کے ہاتھوں اپنے قاتل کی پذیرائی پر بہت دکھی ہیں۔ کشمیری پہلے بھی جانیں دیتے رہے، آئندہ بھی جانیں دیں گے لیکن وہ پوچھ رہے ہیں کہ جب وہ لاشیں اٹھا رہے ہیں تو ان کے حق میں آواز اٹھانے والے آیت اللہ علی خامنائی کو پاکستان کی طرف سے ویسا ایوارڈ مل سکتا ہے جیسا ایوارڈ بھائیوں نے مودی کو دیا؟

STONE PELTER BORN TO DIE

 I am a "STONE PELTER BORN TO DIE".


If i die in the Battle Zone,
Box me up and send me Home,
Put stones on my Chest,
And tell my MOTHER i did my best, And tell my dad not to bow,
He will not get tension from now,
Tel my BROTHER study perfectly,
Keys of my bike will be his permanently,
Tel my SISTER don't be upset,
Her bro will rise after this sunset,
Tel my LOVE not to cry,
Because I am a "STONE PELTER BORN TO DIE".

Kashmir Behan Ki Pukar

Kashmir Behan Ki Pukar
Hai Koi Muhammad Bin Qasim


Muzafar Wani statement on Nawaz Sharif UNO Speech

Kashmiri freedom fighter Burhan Muzafar Wani's father Muzafar Wani statement on Nawaz Sharif speech in United Nation. 

Protest erupted in Chandapora Habakadal Srinagar Kashmir

Protest erupted in Chandapora Habakadal area of Srinagar after Friday prayers against the killings in the ongoing anti-India uprising in the valley.
میں چُپ تھا کہ____برباد نہ ہوجائے گُلشن کا سُکوں...!
نادان یہ سمجھ بیٹھے کہ مُجھ میں قُوَّتِ للّکار نہیں...





Pro-freedom protests in Barzulla Kashmir Sep 23 2016

Pro-freedom protests in Barzulla area of Srinagar on Sep 23, 2016




Kashmiri Women shouting Pro Freedom slogans

Kashmiri Women shouting Pro Freedom slogans in Kashmir and paying tribute to peoples who scrifies his life for Kashmir Freedom. 
Aye Rah e Haq Ke Shaheedo
Wafa Ki TAsveero
Tumhein Kashmir Ki Hawain Salam Kehti Hain



Kashmiri Old Man shouting Pro Freedom slogans

Kashmiri Old Man Moulvi Barkati shouting Pro Freedom slogans and youth loudly answer with Jazba. Jiss Qom main aise Bahdur Burhey hon us Qom ko koi Shakhst nahi de sakta.




Raja Rapstar Song on Kashmir Freedom Movement

Raja Rapstar song ‘Kashmir ki Azadi tak —- India ki barbadi tak —- Jang rahay gee Jang rahay gee’ (Till Kashmir independence — till destruction of India — war will continue war will continue).




Kashmir Ki Azadi Tak - Raja Rapstar - Official... by raja-rapstar

Burhan Wani's Father interview to indian media

Great Kashmiri freedom fighter Burhan Wani's Father interview to indian media and raise voice strongly for Kashmir cause.